واشنگٹن، 15فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور کانگریس کے ایک رکن نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے ہند۔پاک کے متنازع تعلقات پر قریب سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔کانگریس کے رکن ٹام سوجی کو حال ہی میں طاقتور ’’ہاؤس آمرڈ سروس کمیٹی‘‘کا رکن مقرر کیا گیا۔انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چل رہی کشیدگی پر ماہرین سے ملی معلومات کے بعد یہ بات کہی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چل رہی کشیدگی پر ماہرین سے معلومات ملنے کے بعد سوجی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کئی دہائیوں سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خراب تعلقات رہے ہیں،اس لیے باہمی ان تعلقات پر قریب سے توجہ دیا جانا ضروری ہے تاکہ دنیا کے اس حصے کو مستحکم رکھا جا سکے۔ماہرین نے انہیں شمالی کوریا پر بھی معلومات دی ہے۔ٹام ’’ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی‘‘کے بھی رکن ہیں اور انہیں حال ہی میں ’’کانگریشنل پروبلم سولور کیکس‘‘کا نائب صدر بھی منتخب کیا گیا تھا۔